آپ کا ڈیٹا اور پرائیویسی
ایپ - آپ کی رازداری کی حفاظت کرنا NHS COVID-19
این ایچ ایس کوویڈ - 19 ایپ یہ دیکھنے کا کہ کیا آپ کرونا وائرس کے خطرے میں ہیں کہ نہیں جاننے کا تیز ترین طریقہ ہے۔
اس ایپ میں آپ کو محفوظ کرنے کے کئی طریقے ہیں جن میں رابطے کا پتہ لگانا، مقامی علاقے میں کرونا کے بارے میں خطرے قہکے بارے میں بتانا اور کیو آر مقام پر چیک ان شامل ہیں۔ اور یہ سب کچھ مکمل طور پسے کرتی ہے۔
لیکن کیسے؟
اس ایپ کو یہ جاننے کی ضرورت نہیں ہے کہ کوئی شخص کون ہے اور کہاں ہے۔ یہ ایک دوسرے کے قریب آنے والوں، ایپ استعمال کرنے والوں کے درمیان بغیر کسی ترتیب سے جاری کئے ہوئے کوڈز کا تبادلہ کر کے کام کرتی ہے۔ یہ کوڈ ایپ کو بتاتے ہیں کہ کیا آپ کسی کے قریب2 میٹر کے فاصلے سے کم اور15 منٹ سے زیادہ دیر تک رہے ہیں۔
اگر بعد میں کوئی پازیٹیو ٹیسٹ رزلٹ رپورٹ کرتا ہے تو ایپ گمنام طریقے سے جو کوئی خطرے میں ہے، اُس کو خبردار کرے گی۔
یہ کوڈ خُفیہ ہوتے ہیں اور 14 دنوں کے بعد ختم ہو جاتے ہیں۔ ان کو این ایچ ایس، حکومت یا کوئی اور آپ کی شناخت کے لئے استعمال نہیں کر سکتا کہ آپ کون ہیں اور کس کے ساتھ وقت گذارتے ہیں۔
اگر آپ کا علاقہ زیادہ خطرے میں آ جاتا ہے تو الرٹ حاصل کرنے کے لئے آپ کو ایپ میں اپنے پوسٹ کوڈ کا پہلا حصہ درج کرنے کی ضرورت ہے۔
اوسطاً ایک پوسٹ کوڈ میں تقریباً 8,000 گھرانے ہوتے ہیں، لہذا آپ کو پہچاننا ممکن نہیں ہے۔
کیو آر کوڈ چیک ان بھی رازداری سے کام کرتا ہے۔ اگر آپ کو کسی ممکنہ پھیلاؤ کے بارے میں الرٹ کیا جاتا ہے تو مقام یا مقام پر موجود لوگوں کی شناخت کے بغیر کیا جاتا ہے۔
یہ ایپ ایپل اور گوگل کے تیار کردہ اور ثابت شدہ سوفٹ ویئر پر کام کرتی ہے اور اُن کے رازداری کے ماہرین نے ایپ پر مکمل نظرثانی کر لی ہے۔ آپ اپنا ڈیٹا یا ساری ایپ کسی بھی وقت ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
ایپ آپ کی لوکیشن کا پتہ نہیں چلا سکتی، یہ چیک نہیں کر سکتی کہ آپ اپنے آپ کو دوسروں سے علیحدہ رکھ رہے ہیں یا نہیں اور یہ آپ کے فون میں سٹور کی ہوئی آپ کی ذاتی معلومات حاصل نہیں کر سکتی، مثلا آپ کے میسج یا رابطے کے لوگ۔
یہ کیا کر سکتی ہے، اگر آپ اس کو ڈاؤن لوڈ کریں اور بلیو ٹوتھ آن رکھیں تو یہ آپ کو بڑی جلدی بتائے گی کہ کیا آپ وائرس کے خطرے میں ہیں یا نہیں۔
جتنا تیزی سے آپ کو علم ہو گا، اُتنی ہی تیزی سے آپ دوسروں کو الرٹ کر سکتے ہیں اور محفوظ کر سکتے ہیں۔
ایپ NHS COVID-19
اس کو آج ہی ڈاؤن لوڈ کریں۔