این ایچ ایس COVID-19 ایپ کا تعارف

ایپNHS COVID-19 آج ہی اسے ڈاؤن لوڈ کیجیئے۔

ایپNHS COVID-19 آج ہی اسے ڈاؤن لوڈ کیجیئے۔

این ایچ ایس کوویڈ 19 اَیپ کورونا وائرس کےخلاف لڑائی میں ایک اہمحصہ ہے۔

اب اَیپل اورگوگلز کی پرائیویسی کو محفوظ بنانے والی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر۔

یہ اَیپ ہمیں اپنی زندگیوں کومحفوظ طورپر گزارنے، اپنی اوردوسروں کی حفاظت کرنے میں مدد دے گا۔

اگرآپ کا پوسٹ کوڈ ڈسٹرکٹ بلند خطرے کا حامل بن جاتاہےتو، آیپ آپ کو بتا دے گا ۔ اورآپ کو مشورہ دے گا کہ کیا قدم اٹھانا چاہیے۔

اور اگرآپ کا کسی ایسے دوسرے شخص کے ساتھ رابطہ ہوتا ہے جومعائنےکےمثبت نتیجےکی اطلاع دیتا ہے۔۔۔

توآیپ آپ کو ایک گمنام انتباہ بھیجےگا۔

اس کےاندرلگا ہوا کیو آر سکینر آپ کو فوراً اورآسانی سے جگہوں میں چَیک اِن کرنےدیتاہے۔

آپ بیماری سے متعلقہ اپنی علامات کو اَیپ میں دیکھ سکتے ہیں۔۔۔

۔۔۔ اوراگران سے یہ پتہ چلےکہ ممکن ہے آپ کو کورونا وائرس ہو، تومعائنہ کروانےکےلیےاَیپ ایک آسان راستہ ہے۔

اَیپ کے ساتھ شیئرکی ہوئی معلومات کو آپ کےفون ہی میں رکھا جاتاہے۔

کسی کومعلوم نہیں ہوگا کہ آپ کون ہیں اور کہاں پر ہیں۔

آپ کسی بھی وقت اَیپ کو اوراس میں موجود تمام معلومات کو حذف کرسکتےہیں۔

این ایچ ایس کوویڈ۔19 اَیپ تیز ترین طریقہ ہےیہ دیکھنےکےلیے کہ آپ کو کورونا وائرس سے خطرہ ہے یا نہیں۔

جتنا جلدی آپ کو پتہ چلےگا، اتنا ہی جلدی آپ اپنےپیاروں کوبتا سکتےہیں اوران کومحفوظ بنا سکتےہیں۔

آج ہی اسے ڈاؤن لوڈ کیجیئے۔

این ایچ ایس ٹیسٹ اینڈ ٹریس ایپ کورونا وائرس (کووڈ-19) کا ٹیسٹ کرنے اور متاثرہ لوگوں پر نظر رکھنے کے ہمارے ایک بڑے پروگرام کا حصہ ہے جس کو ہم این ایچ ایس ٹیسٹ اینڈ ٹریس کہتے ہیں۔ یہ ایپ رابطے کے سراغ لگانے کے ہمارے روایتی طریقے کے ساتھ استعمال ہوگی تاکہ یہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطہ میں آنے کی صورت میں اپنے استعمال کنندگان کو مطلع کرے۔

اس ایپ سے لوگ اپنی علامات کی اطلاع دے سکتے ہیں، کورونا وائرس کا ٹیسٹ آرڈر کر سکتے ہیں اور ایک کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے مقامات میں چیک ان کر سکتے ہیں اور یہ این ایچ ایس کو ان لوگوں کا سراغ لگانے میں بھی مدد دیتی ہے جن کو ممکن ہے کوروناوائرس ہو۔

اس ایپ سے این ایچ ایس کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ آیا کورونا وائرس کسی خاص علاقے میں پھیل تو نہیں رہا تاکہ لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے لوکل اتھارٹیز اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھا سکیں۔

یہ ایپ اپنا کام استعمال کنندہ کی شناخت کو ظاہر کیے بغیر کرتی ہے۔ کوئی بھی شخص، حتٰی کہ حکومت بھی یہ نہیں جان سکے گی کہ کوئی مخصوص استعمال کنندہ کون ہے یا کہاں ہے۔

ہم آپ کی رازداری کو کس طریقے سے محفوظ رکھتے ہیں اس بارے میں مزید جاننے کے لئے ہماری ویڈیو دیکھیں