عمومی سوالات
رابطے کا سراغ لگانے کے لیے استعمال کی جانے والی بے قاعدہ منفرد آئی ڈی کس طرح کی ہوتی ہے؟
بے قاعدہ منفرد آئی ڈیز ایک قسم کے کوڈ ہوتے ہیں جن میں حروف اور اعداد شامل ہوتے ہیں۔ ان کو فون ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں اور یہ ہر 15 تا 20 منٹ کے بعد تبدیل ہو جاتے ہیں۔ ان کی مدد سے استعمال کنندگان یا ان کے فون کی شناخت کرنا ممکن نہیں ہے۔
کیا میں ایپ کو حذف کر سکتا ہوں؟
آپ جب چاہیں، ایپ کو کسی بھی وقت حذف کر سکیں گے۔ آپ کے فون کے آپریٹنگ سسٹم کے مطابق کچھ ڈیٹا پھر بھی باقی رہ جاتا ہے مگر ایپ اور اس میں موجود ڈیٹا حذف ہو جاتا ہے۔
اگر آپ ایپ کو حذف کر دیتے ہیں، تو پھر آپ کو مزید کوئی نوٹیفیکیشن یا انتباہ موصول نہیں ہو گا۔
کیا میں کسی ایسے ایپ استعمال کنندہ کو شناخت کر سکتا ہوں جس کا کورونا وائرس (کووڈ-19) ٹیسٹ مثبت آیا ہو؟
نہیں۔ ایپ کی مدد سے آپ ایسے ایپ استعمال کنندگان کی شناخت نہیں کرسکتے ہیں جن کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت آیا ہو۔ بے قاعدہ منفرد آئی ڈیز کو یہ بات یقینی بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ ایپ کے استعمال کنندگان کی شناخت اور رازداری کو محفوظ بنایا جا سکے۔
تاہم، استعمال کنندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے فون کو محفوظ رکھیں کیونکہ اگر آپ کا فون دوسرا کوئی شخص استعمال کرتا ہے، تو وہ بھی آپ کے انتباہ دیکھ سکتا ہے۔
کیا ایپ میری بیٹری کو جلدی ختم کر دے گی؟
ایپ "بلوٹوتھ کی کم توانائی" استعمال کرتی ہے، جس سے آپ کے موبائل فون کی بہت تھوڑی بیٹری استعمال ہوتی ہے، خاص طور پر جب آپ عام حالات میں بلوٹوتھ کو آن رکھتے ہیں۔
ایپ کو میرے پوسٹ کوڈ ڈسٹرکٹ کی ضرورت کیوں ہے؟
جب آپ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں، تو آپ سے آپ کا پوسٹ کوڈ ڈسٹرکٹ مانگا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پوسٹ کوڈ کا پہلا حصہ این ایچ ایس کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔
ایک پوسٹ کوڈ ڈسٹرکٹ میں عام طور پر تقریبًا 8,000 پتے موجود ہوتے ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی مدد سے آپ کے مخصوص مقام کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔
آپ کے پوسٹ کوڈ ڈسٹرکٹ کے استعمال سے ایپ آپ کے علاقے میں موجود خطرے سے آپ کو آگاہ کرے گی۔
این ایچ ایس پوسٹ کوڈ ڈسٹرکٹ کو درج ذیل کے لیے استعمال کرے گا:
- مقامی ہسپتالوں کی سروسز کا اندازہ اور انتظامات کرنے کے لئے
- ایپ کو بہتر بنانے اور یقینی بنانے کے لئے کہ یہ کام کر رہی ہے
اگر میرا فون لاک ہو، تو ایپ پھر بھی کام کرے گی؟
اگر آپ کا فون لاک بھی ہو، تو ایپ تب بھی کام کرے گی بشرطیکہ آپ کا فون آن ہو اور بلوٹوتھ بھی فعال ہو۔ ماسوائے اس وقت کے جب آپ کا فون ابھی ری سٹارٹ ہوا ہو، تو آپ کو ایپ کو چلانے کے لیے پہلی مرتبہ لازمی طور پر فون کو اَن لاک کرنا پڑتا ہے۔ ایسا صرف ری سٹارٹ کے وقت ہوتا ہے اور آپ کو ایپ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
مجھے نوٹیفیکیشنز کو آن رکھنے کی کیوں ضرورت ہو گی؟
ایپ کی مخصوص خصوصیات کے کام کرنے کے لیے نوٹیفیکیشنز استعمال کی جاتی ہیں، مثلًا رابطہ کا سراغ لگانا۔ اگر آپ نے کسی ایسے ایپ استعمال کنندہ کے پاس وقت گزارا ہو جس کا کورونا وائرس ٹیسٹ بعد میں مثبت آ گیا ہو، تو آپ کا فون نوٹیفیکیشن کے ذریعے آپ کو ایک انتباہ بھیجے گا، لہٰذا براہ کرم جب آپ سے کہا جائے تو نوٹیفیکشنز کو آن رکھیں۔
کیا ایپ کو کام کرنے کے لیے بلوٹوتھ کی ضرورت ہے؟
ہاں۔ ایپ کام کرنے کے لیے "بلوٹوتھ کی کم توانائی" استعمال کرتی ہے۔ جب آپ ایپ ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں، تو آپ کو ایپل اور گوگل کی "ایکسپوژر نوٹیفیکیشنز" سروس کو اجازت دینی ہوگی۔
س کی وجہ یہ ہے کہ ایپ بلوٹوتھ کی مدد سے آپ کے قریب وقت گزارنے والے دیگر ایپ استعمال کندگان کی بے قاعدہ آئی ڈیز کو ریکارڈ کرتی ہے۔ اس کو "ایکسپوژر لاگنگ" کہا جاتا ہے اور یہ ٹیکنالوجی رابطہ کا سراغ صرف اسی صورت میں ہی لگا سکتی ہے جب آپ کے فون کا بلوٹوتھ آن ہوگا۔
مجھے اپنے فون کا آپریٹنگ سسٹم کیوں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے؟
اگر آپ کسی ایسے مقام میں داخل ہوتے ہیں (مثلاً کوئی دکان، کوئی ریسٹورینٹ یا سیلون)، جس میں داخلی مقام پر این ایچ ایس کا باضابطہ کیو آر کوڈ پوسٹر آویزاں کیا گیا ہے، تو آپ کو اپنی ایپ کے ذریعہ کیمرے سے وہ کیو آر کوڈ اسکین کر لینا چاہیے۔
آپ کو ایک پیغام کی مدد سے مطلع کیا جائے گا کہ آپ استعمال سے پہلے اس کو اجازت دے سکتے ہیں۔
اگر آپ حال ہی میں کسی ایسی جگہ پر گئے ہوں جہاں پر کورونا وائرس (کووڈ-19) کا کوئی مریض موجود ہوا، تو پھر آپ کو انتباہ موصول ہو گا۔
مجھے کیوں اور کب کسی مقام میں چیک-ان ہونا چاہیے؟
این ایچ ایس COVID-19 ایپ کے کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے فون پر تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم انسٹال شدہ ہو۔
ایپل فون کے لیے ورژن 13.5 یا اس سے اگلا ورژن لازمی ہے۔ اینڈرائیڈ فون کے لیے مارشمیلو یا ورژن 6.0 یا اس سے اگلا ورژن ہونا لازمی ہے۔
دیگر فونز اور آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے ہدایات کے لیے اس ویب سائیٹ: www.covid19.nhs.uk. پر موجود "عمومی سوالات" ملاحظہ کریں۔
برائے کرم انگریزی میں مزید عمومی سوالات faq.covid19.nhs.uk پر ملاحظہ کریں۔