Skip to main content

استعمال کی شرائط

این ایچ ایس کوویڈ - 19 ایپ: استعمال کی شرائط

اس سروس کو دیکھنے اور استعمال کرنے سے، آپ استعمال کی ان شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔

شرائط سے رضامندی

این ایچ ایس کوویڈ-19 ایپ ('ایپ') اور معاون ویب سائٹ (https://covid19.nhs.uk/) (جن کو ایک ساتھ، 'سروس' کہا جائے گا) کی طرف سے خوش آمدید، یہ اسمارٹ فون کی ایپلی کیشن اور ویب سائٹ ہیں ۔ محکمہ صحت اور سماجی نگہداشت کے ادارے یعنی ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر (‘DHSC’، جن کو'ہم'، 'ہمارے' کہا جائے گا) ان کا قانونی تخلیق کار ہے۔ یہ ایپ ویلز میں این ایچ ایس ٹیسٹ، ٹریس اینڈ پروٹیکشن سروس اور انگلینڈ میں این ایچ ایس ٹیسٹ اینڈ ٹریس سروس سے ہم آہنگی رکھتی ہے۔

اب ہم شراکت دار صحت کی خدمات کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو جبرالٹر، جرسی، ناردرن آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں ڈیجیٹل کنٹیکٹ ٹریسنگ ایپس فراہم کرتے ہیں۔ ہم سب ایپل اور گوگل کی فعالیت کا استعمال ڈیجیٹل کنٹیکٹ ٹریسنگ کی حمایت کرنے کے لئے کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ایپ صارفین کو مناسب طریقے سے متنبہ کیا جاسکے۔

یہ شرائط اس سروس کے پورے اجزا، اس سروس سے تیار کردہ کسی ویب فیڈ، اس سروس کے ساتھ آپ کے کسی رابطے، اور سروس کو فراہم کردہ کسی بھی آراء یا گذارشات پر لاگو ہوتی ہیں۔ اس سروس کو ڈاؤن لوڈ کرنے، دیکھنے اور / یا استعمال کرنے کو آپ کی طرف سے ان شرائط سے اتفاق کرنا سمجھا جائے گا۔

مقصد

ایپ کو انگلینڈ اور ویلز کے لوگوں (بشمول وزیٹرز) کو کورونا وائرس (COVID-19) کے حوالے سے مدد کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس سے ان لوگوں کی نشاندہی کرنے اور آگاہ کرنے میں مدد ملتی ہے جن کو جہاں وہ رہتے ہوں، یا جن کے ساتھ اُن کے قریبی رابطے ہوئے ہوں یا جن جگہوں کا اُنھوں نے دورہ کیا ہو اُن کی وجہ سے اُن کو خطرہ لاحق ہو یا ہوسکتا ہو۔ اس کا استعمال کرنے والے اس وبائی مرض سے متعلقہ صحت عامہ کے ردعمل کی حمایت بھی کریں گے، اور ساتھ ہی ساتھ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایپ حسب توقع کام کر رہی ہے، انگلینڈ اور ویلز دونوں کے متعلق کنٹیکٹ ٹریسنگ پروگرامز کے ساتھ، ان معلومات (گمنام بنیاد پر) کا اشتراک کرتے ہوئے۔ ایپ کو استعمال کرکے اور ان معلومات کا اشتراک کرنے سے، آپ اپنی کمیونٹی کو صحت مند رکھنے اور زندگیاں بچانے میں مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس ایپ کو برطانیہ میں کلاس I کے طبی آلے کے طور پر CE کے ساتھ نشان زد کیا گیا ہے اور اسے کلاس I کے آلات کے لئے یوروپی کمیشن کی ہدایت 93/42/EEC کی مطابقت سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ سروس صرف ان مقاصد کے لئے ہے جو رازداری کے نوٹس میں بیان کی گئی ہیں (https://www.gov.uk/government/publications/nhs-test-and-trace-app-privacy-information).

آپ کا اس ایپ کا استعمال انگلینڈ اور ویلز کے قوانین کے تحت کنٹرول کیا جاتا ہے۔

صحت کی دیگر خدمات کے ساتھ کام کرنا

اگر کورونا وائرس کے لئے آپ کا ٹیسٹ پازیٹیو ہے اور آپ دیگر ایپ صارفین کو متنبہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو، ہم شراکت دار صحت کی خدمات کے ساتھ کام کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تمام متعلقہ ایپ صارفین کو الرٹ موصول ہو۔

ایپل گوگل کی فعالیت کو استعمال کرتے ہوئے، ہم یہ یقینی بناتے ہیں کہ آپ کی شناخت دیگر ایپ صارفین اور حکومت کے لئے گمنام رہے۔

ہمارے شراکت دار حسب ذیل ہیں:

  • جبرالٹر، جرسی، ناردرن آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ

ایپ کی خصوصیات

ایپ کی درج ذیل خصوصیات ہیں:

  • ایکسپوژر الرٹ، یعنی خطرے سے آگاہی، جس سے آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ ایپ کا استعمال کرنے والے کسی دوسرے شخص کے قریب گئے ہیں جن کا کوویڈ-19 کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے
  • آپ کے مقامی علاقے میں کوویڈ-19 خطرے کے بارے میں حاضرہ معلومات
  • اُن مقامات میں ’چیک ان‘ کرنے کا ایک ذریعہ جہاں سرکاری این ایچ ایس کیو آر کوڈ کا پوسٹر لگا ہو، اس سے آپ کو اُن مقامات جہاں آپ گئے ہوں کا ریکارڈ رکھنے اور بعد میں وہاں ظاہر ہونے والی وباء سے متعلقہ اطلاع موصول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
  • ایک علامات چیکر یہ دیکھنے کے لئے کہ کیا آپ کو کوویڈ-19 ہوسکتا ہے۔
  • کوویڈ-19 کا ٹیسٹ بُک کروانے کے لئے متعلقہ ویب سائٹ کا لنک
  • اگر آپ کو خود کو علیحدگی اختیار کرنے کی ضرورت پڑے تو آپ کو یہ بتانے کے لئے ایک کاؤنٹ ڈاؤن (الٹی گنتی) کہ آپ کی علیحدگی کی مدت کتنی رہ گئی ہے۔
  • صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے اور ان کی جوابی کارروائی میں مدد کے لئے گمنام شدہ معلومات کا اشتراک

ایپ کو آپ کے فون کے معمول کے استعمال پر اثر انداز نہیں ہونا چاہئے۔

ایپ بیرونی ویب سائٹس کے لنکس مہیا کرتی ہے، جن کا تعین آپ کے داخل کردہ پوسٹ کوڈ ڈسٹرکٹ کے ذریعے ہوتا ہے۔ ویلش اور انگلش دونوں پوسٹ کوڈ ڈسٹرکٹ کے لنک متعلقہ کنٹیکٹ ٹریسنگ پروگرامز کے ذریعے فراہم کردہ ہیں۔

رازداری

ایپ ذاتی معلومات یعنی ڈیٹا کیسے استعمال کرتی ہے اور ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق قوانین کے تحت آپ کی ذاتی اور رازداری کے حقوق کا کیسے احترام کرتی ہے، اس کے بارے میں مزید جاننے کے لئے برائے کرم پرائیویسی نوٹس ملاحظہ کریں: (https://www.gov.uk/government/publications/nhs-test-and-trace-app-privacy-information)

دستبرداری

ہم کسی بھی قسم کے دعوے، خسارے، مطالبے یا کسی بھی قسم کے نقصانات (جس میں ہماری لاپرواہی شامل ہے) جن کا تعلق سروس یا معلومات، سروس میں شامل اجزا یا مواد جس میں کسی بھی ویب سائٹ کے سروس سے لنک بھی شامل ہیں کے استعمال سے ہو، کی قانونی اجازت یافتہ زیادہ سے زیادہ حد تک تمام ذمہ داریوں سے دستبرداری اختیار کرتے ہیں۔ سروس کے پاس رکھی جانے والی معلومات وہی ہیں جو صارف کی طرف سے فراہم کردہ ہیں، اور ہم اس کے درست ہونے کے حوالے سے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔

سروس کا تسلسل

ہم سروس کے تسلسل کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی ضمانت یا بیان، واضح یا پوشیدہ طور پر نہیں دیتے ہیں اور قانون میں دی گَئی اجازت کے تحت بھر پور حدتک سروس کے حوالے سے ایسی کسی پوشیدہ ضمانت سے مستثنیٰ ہوتے ہیں۔ ہم کسی بھی وقت اور بغیر کسی اطلاع کے سروس کو معطل، ختم یا دوسری صورت میں اس تک جزوی یا مکمل رسائی میں ردوبدل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

استعمال کی ان شرائط پر نظر ثانی

ہم کسی بھی وقت استعمال کی ان شرائط پر نظر ثانی کرسکتے ہیں اور آپ کی طرف سے سروس کے مسلسل استعمال کو ایسی ترمیم شدہ استعمال کی شرائط کو قبول کیا جانا سمجھا جائے گا۔

جب اس صفحے کو شائع کیا جاتا ہے تو اس طرح کی کوئی نظرثانی عمل میں لائی جاتی ہے۔

سیکیورٹی (تحفظ)

اگر آپ کو سیکیورٹی میں کسی کمزوری کے امکان کا پتہ چلے یا اس سروس سے متعلقہ کسی سیکیورٹی واقعے کا شبہ ہو تو برائے کرم این ایچ ایس کوویڈ 19 ایپ اور انفراسٹرکچر کے لئے کمزوری کے انکشاف کے پروگرام کی پیروی کریں۔ آپ ہیکر ون پر (https://hackerone.com/nhscovid19app) ہماری ولنرابیلیٹی ڈسکلوژرکی پالیسی کو پڑھ سکتے ہیں۔

آپ ایپ میں بیک اینڈ انفراسٹرکچر یا ویب سائٹ پر کسی کمزوری کو اس لنک کے ذریعہ رپورٹ کر سکتے ہیں۔ (https://hackerone.com/03351cb3-53e3-4bb8-8fcc-a226e3b528fc/embedded_submissions/new)

اس سروس کا سیکیورٹی آڈٹ (تحفظ کا جائزہ) کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مشورہ

درج ذیل کی صورت میں پوز (یعنی روکنا) فعالیت کا استعمال کرتے ہوئے، برائے کرم کنٹیکٹ ٹریسنگ کو روک دیں:

  • اگر آپ جسمانی طور پر بچاؤ کا ایک طریقہ استعمال کر رہے ہوں، جیسے کہ آپ پرسپیکس کی اسکرین کے پیچھے گاہکوں اور ساتھیوں سے مکمل طور پر محفوظ ہوں
  • تمام ہیلتھ کیئر ورکرز جب وہ ہیلتھ کیئر کی عمارت میں کام کر رہے ہوں، جن میں ہسپتال اور جی پی سرجری بھی شامل ہے، ایپ کو روک دیں
  • آپ کا فون لاکر یا اسی طرح کہیں محفوظ رکھا گیا ہو

جب ان کا مزید اطلاق نہیں ہوتا ہو تو کنٹیکٹ ٹریسنگ کو دوبارہ شروع کرنا یعنی ان پوز (چالو کرنا) کرنا یاد رکھیں۔ ایپ آپ کو ٹائمر اور یاد دہانی کی سہولیات کا استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

انتباہ

یہ ایپ بلوٹوتھ سے فعال طبی آلات میں خلل کا سبب بن سکتی ہے۔

اگر آپ بلوٹوتھ سے فعال طبی آلات میں خلل کا سبب بننے کے خطرے سے فکرمند ہیں تو ہیلتھ کیئر پروفیشنل (طبی ماہرین) سے بات کریں یا مزید معلومات کے لئے اپنے ڈیوائس کو بنانے والوں سے مشورہ لیں۔

ایپ ورژن 3.10