یہ ایپ کیا کرتی ہے

سراغ لگائیں

رابطے کا سراغ لگانے کے حوالے سے، یہ ایپ بے قاعدہ آئی ڈیز استعمال کرتے ہوئے نزدیک موجود دیگر ایپ استعمال کنندگان کی نشاندہی کرتی ہے اور اندراج کرتی ہے۔ ان استعمال کنندگان میں سے اگر بعد میں کسی کا کورونا وائرس (کووڈ-19) ٹیسٹ مثبت آ جاتا ہے، تو آپ کو خبردار کیا جاتا ہے اور کیا کرنے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے۔

 اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے، تو آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس انتباہی پیغام کو کسی قابل اعتماد بالغ کو دکھائیں۔

خبردار رہیں

جب آپ پہلی مرتبہ ایپ میں رجسٹر ہوتے ہیں، تو آپ سے آپ کے پوسٹ کوڈ کا پہلا حصہ پوچھا جاتا ہے۔ آپ یہ دیکھنے کے لیے ایپ کو روزانہ چیک کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کے علاقے میں کورونا وائرس کا بہت زیادہ خطرہ تو موجود نہیں۔ اگر ایسا ہوا، تو آپ کو مطلع کرنے کے لیے نوٹیفیکیشن بھی ملے گا۔ اس کی مدد سے آپ اپنے اور اپنے پیاروں کے تحفظ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کر سکتے ہیں۔

داخل ہوں

یہ ایپ "چیک-ان" کی مدد سے آپ جب کسی مقام میں جاتے ہیں، تو مقام کا کیو آر کوڈ استعمال کرتے ہوئے آپ کو ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ ایپ آپ کی کوئی ذاتی معلومات ریکارڈ کیے بغیر وہاں پر آپ کی موجودگی کا وقت ریکارڈ کر لیتی ہے۔ اگر آپ حال ہی میں کسی ایسی جگہ پر گئے ہوں جہاں پر کورونا وائرس کا کوئی مریض موجود ہوا، تو آپ کو انتباہ موصول ہو گا۔

علامات

اگر آپ کو اپنی طبیعت خراب محسوس ہو، تو آپ ایپ سے چیک کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کی علامات کورونا وائرس (کووڈ-19) والی ہیں۔ یہ ایپ آپ کو ممکنہ علامات کی ایک فہرست دکھائے گی جہاں سے آپ اپنی متعلقہ علامات کو منتخب کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد یہ آپ کو بتائے گی کہ آپ کی علامات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آیا آپ کو کورونا وائرس ہے یا نہیں۔

ٹیسٹ

اگر آپ میں کورونا وائرس کی علامات موجود ہوئیں، تو یہ ایپ آپ کو ایک ایسی ویب سائٹ پر لے جائے گی جہاں پر آپ یہ دیکھنے کے لئے ایک ٹیسٹ بک کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کو کورونا وائرس ہے یا نہیں۔

آئسولیٹ یعنی علیحدگی

اگر آپ کو ایپ مشورہ دیتی ہے کہ آپ آئسولیٹ ہو جائیں، تو یہ آپ کے لیے ایک کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر لگا دے گی جس سے آپ کو یہ معلوم ہوگا کہ آپ نے اپنے آپ کو کب تک آئسولیٹ رکھنا ہے۔ جب آپ کی آئسولیشن یعنی علیحدگی کا وقت ختم ہو جائے گا، تو یہ ایپ آپ کو یاددہانی کا ایک نوٹیفیکیشن دے گی اور تازہ ترین مشورے کے لیے آپ کو ایک لنک بھی دے گی۔

اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے، تو آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس انتباہی پیغام کو کسی قابل اعتماد بالغ کو دکھائیں۔