ایپ کی اہمیت
ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے والا ہر شخص کورونا وائرس (کووڈ-19) کے خلاف لڑائی میں مدد فراہم کرے گا۔
ایپ کی مدد سے این ایچ ایس یہ جان سکے گا کہ کورونا وائرس کتنی تیزی سے اور کہاں پھیل رہا ہے، تاکہ فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ ایپ این ایچ ایس کو مدد دیتا ہے کہ وہ وائرس کا سراغ لگانانہ کہ افراد کا۔
ایپ ڈیٹا
یہ ایپ آپ کو یا آپ کی لوکیشن یعنی محلِ وقوع کو ٹریک نہیں کرے گی۔ اس کی بجائے آپ کے پوسٹ کوڈ ڈسٹرکٹ کی مدد سے اس ایپ سے یہ معلوم ہوگا کہ وائرس کہاں پھیل رہا ہے۔
آپ کا پوسٹ کوڈ ڈسٹرکٹ آپ کے پوسٹ کوڈ کا پہلا حصہ ہوتا ہے جس میں تقریبًا 8,000 دیگر گھرانے بھی رہتے ہیں۔ جب آپ پہلی مرتبہ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں، تو آپ سے آپ کا پوسٹ کوڈ ڈسٹرکٹ بھی مانگا جاتا ہے۔
ایپ کے متاثرہ شخص کےسراغ لگانےکےفوائد
یہ ایپ ایسے ایپ استعمال کنندگان کی شناخت کرے گی جنہیں وہ ذاتی طور پر جانتے بھی نہیں ہوں گے اور انہوں نے دیگر ایسے ایپ استعمال کنندگان کے قریب وقت گزارا ہوگا اور بعد میں ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہوگا۔
اس ایپ کی "چیک ان" خصوصیت اس عمل آوری کی معاونت کرتی ہے اور ان استعمال کنندگان کو گمنام طریقے سے خبردار کرتی ہے جو بیک وقت ایک مقام پر موجود ہوں۔
ایپ کے رابطے کے سراغ لگانے کی مدد سے قریب رہنے والے لوگوں کو خبردار کرنے کا وقت کم ہو جاتا ہے۔